the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کو قومی یوم مجاہدین آزادی کے طور پر منایا جائے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اعزازی سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کرناٹک حکومت کی طرف سے ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد پر ریاستی حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ایک قابل تقلید قدم قراردیا اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھی آئندہ سال سے 20نومبرکو ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو فریڈم فائٹرس ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کرے اور اسے پورے وقار واحترام کے ساتھ بڑے پیمانے پر منائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو فریڈم فائٹرس ڈے کے طور پر منانے



سے نہ صرف جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراج عقیدت ہوگا بلکہ اس سے قومی یک جہتی کو بھی فروغ حاصل ہوگا کیوں کہ ٹیپو سلطان نے اپنی حکومت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جو مثال قائم کی تھی وہ ہندوستانی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ ڈاکٹر سیدا حمد خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خود کو حقیقی دیش بھکت قرار دینے والوں کا ایک ٹولہ ٹیپو سلطا ن جیسی شخصیت کو بدنام کرنے کے لئے من گھڑت قصے پھیلا رہا ہے۔جب کہ تاریخی دستاویزات اس بات کے شاہد ہیں کہ ٹیپو سلطان نے متعدد مندروں کے لئے نہ صرف عطیات دئے بلکہ ان کے انتظام و انصرام کے لئے جائیدادیں بھی وقف کیں۔ان کی فوج اور حکومت میں متعدد ہندو اہم عہدوں پر فائز تھے اور انہوں نے انگریزوں سے جس طرح لوہا لیا وہ آج بھی قابل تقلید ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.